نوافل بیٹھ کر بہتر ہے یا کھڑے ہوکر؟

فجر کے بعد نفل نماز
نوفمبر 4, 2018
نوافل بیٹھ کر بہتر ہے یا کھڑے ہوکر؟
نوفمبر 4, 2018

نوافل بیٹھ کر بہتر ہے یا کھڑے ہوکر؟

سوال:کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ نوافل کی نماز بیٹھ کر پڑھنا چاہئے اور کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ نوافل کی نماز کھڑے ہوکر پڑھنا چاہئے۔ اس سلسلہ میں ہمارے حضور ﷺ کا عمل کیسا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

نفل نمازیں اگر کھڑے ہوکر کوئی شخص پڑھے گا تو پورا ثواب ملے گا اور اگر بیٹھ کر پڑھے گا تو نصف ثواب ملے گا(۱)لیکن وتر کے بعد کی دورکعتیں آپ ﷺ سے بیٹھ کر پڑھنا ثابت ہے(۲)لہذا اگر کوئی اتباع سنت میں افضلیت حاصل کرنے کی خاطر کبھی کبھار یہ دورکعتیں بیٹھ کر پڑھ لے تو اتباع سنت کا ثواب ملے گا۔

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب: ناصر علی ندوی