مسبوق سجدۂ سہو کے لئے سلام پھیر دے

ضرورت کے بغیر سجدۂ سہو کرنا
نوفمبر 10, 2018
مسافر امام پر سجدۂ سہو لازم ہوا
نوفمبر 10, 2018

مسبوق سجدۂ سہو کے لئے سلام پھیر دے

سوال:زید عشاء کی نمازمیں دورکعت ہوجانے کے بعد شریک ہوا، پہلی رکعت میں امام سے کوئی واجب چھوٹ گیا تھا، تو امام نے آخر میں سجدہ سہو کیا تو زید جس کو پہلی دورکعت نہیں ملی تھیں اگر اس نے بھی امام کے ساتھ سجدہ سہو کیلئے سلام پھیر دیا تو کیا اس کی نماز فاسد ہوجائے گی؟

ھــوالـمـصـــوب:

امام کے ساتھ سجدہ سہو کے لئے ایک طرف سہواًسلام پھیرنے سے نماز فاسد نہیں ہوگی(۱)

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی  تصویب: ناصرعلی ندوی