ضرورت کے بغیر سجدۂ سہو کرنا

ضرورت کے بغیر سجدۂ سہو کرنا
نوفمبر 10, 2018
مسبوق سجدۂ سہو کے لئے سلام پھیر دے
نوفمبر 10, 2018

ضرورت کے بغیر سجدۂ سہو کرنا

سوال:سجدۂ سہو کا وجوب اگر نہ ہو اور پھر غلطی سے سجدۂ سہو کرلیا جائے تو یہ فقہی جزئیہ کہاں ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

سجدۂ سہو کا وجوب نہ ہوپھر غلطی سے سجدہ سہوکرلیا اس کا فقہی جزئیہ درج ذیل عبارت سے اخذ کیا جاسکتا ہے:

لوظن الإمام السھو فسجد لہ فتابعہ فبان أن لا سھو فالأشبہ الفساد لاقتداۂ فی موضع الانفراد(ا)

اورردالمحتارمیں ہے:

وفی الفیض: قیل لاتفسد وبہ یفتیٰ وفی البحر عن الظھیریۃ قال الفقیہ أبواللیث فی زماننا لاتفسد لان الجھل فی القراء ۃ غالب(۲)

تحریر:ناصرعلی ندوی