مسبوق امام کے ساتھ سجدہ کرے گا

دونوں طرف سلام پھیرنے کے بعد سجدۂ سہو کرے
نوفمبر 10, 2018
 مسبوق امام کے ساتھ سجدہ کرے گا
نوفمبر 10, 2018

 مسبوق امام کے ساتھ سجدہ کرے گا

سوال:۱-اگر امام صاحب سے سجدہ سہو ہوجائے توکیامسبوق کو امام کے ساتھ بھی سجدہ سہو کرنا واجب ہے، یا اپنی پوری نماز مکمل کرے؟

۲-کیا قضائے عمری کی نماز کے ساتھ وتر کی نماز بھی ضروری ہے؟

۳-حافظہ عورت تراویح کی نماز پڑھاسکتی ہے یانہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-امام کی اتباع کرے گا وہ بھی سجدہ سہو کرے گا(۱)

۲-وتر کی نماز واجب ہے، اس کی بھی قضاء کرے گا۔

(۱) أو سجود إمامہ فإنہ یجب علیہ متابعتہ إذا سجد لأنہ علیہ السلام سجد لہ وتبعہ القوم ولأنہ تبع لإمامہ فیلزمہ حکم فعلہ۔ البحرالرائق،ج۲،ص:۱۷۵

۳-عورت امامت نہ کرے گی، عورت کی امامت مکروہ ہے ۔

تحریر: محمد ظہور ندوی