دونوں طرف سلام پھیرنے کے بعد سجدۂ سہو کرے

سلام پھیرنے کے بعدکوئی منافی صلاۃ عمل ہوجائے
نوفمبر 10, 2018
 مسبوق امام کے ساتھ سجدہ کرے گا
نوفمبر 10, 2018

دونوں طرف سلام پھیرنے کے بعد سجدۂ سہو کرے

سوال:جمعہ کی نماز میں امام صاحب نے سورۂ فاتحہ پڑھنے کے بعد بغیر کسی سورہ کی تلاوت کیے رکوع کرلیا، اور دوسری رکعت مکمل کرکے سجدۂ سہو کرنے کے بجائے دونوں سلام پھیردیے اور جب پشت کی صف سے اﷲ اکبر کی صدا آئی تو موصوف نے سجدۂ سہو کرلیا۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا ایک سے زیادہ نماز میں غلطیاں ہوجانے کے بعد نماز کی تجدید کی ضرورت ہے یاسجدۂ سہو کرلینے سے نماز مکمل ہوگئی جبکہ دونوں سلام پھیر کر نماز ختم کردی گئی؟

ھــوالـمـصـــوب:

نماز درست ہوگئی ، قبلہ رو سے مڑنے پر نماز درست نہ ہوگی۔

تحریر: محمد ظہور ندوی