قعدہ اولی بھول جائے؟

قعدہ اولی بھول جائے؟
نوفمبر 10, 2018
 قعدہ اخیرہ کے بعد کھڑا ہوجائے
نوفمبر 10, 2018

قعدہ اولی بھول جائے؟

سوال:زید نے امامت کی، چاررکعت والی نماز تھی، لیکن قعدۂ اولیٰ میں بیٹھانہیں بلکہ کھڑا ہوگیا کسی مقتدی نے لقمہ دیا تو پھر بیٹھ گیا، اور رکعت پوری کرکے سجدہ سہو کرکے نماز پوری کی، کیا نماز ہوئی یا نہیں؟ کیا پھر نماز کا اعادہ کرنا پڑے گا یا نہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

دریافت کردہ صورت میں نماز ادا ہوگئی:

وقیل لاتفسد لکنہ یکون مسیئاً ویسجد لتأخیر الواجب وھوالأشبہ کما حققہ الکمال وھوالحق(۱)

تحریر: محمد ظفرعالم ندوی تصویب: ناصر علی ندوی