قعدہ اخیرہ کے بعد کھڑا ہوجائے

قعدہ اولی بھول جائے؟
نوفمبر 10, 2018
مقتدی کوئی واجب چھوڑدے
نوفمبر 10, 2018

 قعدہ اخیرہ کے بعد کھڑا ہوجائے

سوال:۱-قعدۂ اخیرہ میں تشہد پڑھنے کے بعد یہ سمجھ کر غلطی سے کھڑا ہوگیا کہ ابھی اس کی رکعت یا رکعات باقی ہیں۔ کھڑے ہوکر یاد آگیا اور قعدہ کی طرف رجوع کیا تو کیا اب وہ سجدۂ سہو کرنے کے لئے تشہد پڑھے یا بیٹھتے ہی بغیر تشہدپڑھے سجدۂ سہو کرلے؟

۲-کیا ہر نماز کے لئے جگہ تبدیل کرنا ضروری ہے۔ مثلاًہم نے ظہر کی فرض ادا کیا تو کیا ضروری ہے کہ سنتیں پڑھنے کے لئے جگہ تبدیل کی جائے اور کیا نفل اور کوئی قضا نماز پڑھنے کے لئے بھی ہر مرتبہ جگہ تبدیل کرنا ضروری ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-قعدۂ اخیرہ میں تشہد پڑھنے کے بعد غلطی سے کھڑا ہوگیا اوریاد آنے پر دوبارہ قعدہ کی طرف رجوع کیا تو وہ

(۱) درمختار مع الرد،ج۲،ص:۵۴۹

بیٹھتے ہی سجدۂ سہو کرلے۔ تشہد دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی اس کی مقدار بیٹھنا ضروری ہے(۱)

۲-ہرنماز کے لئے جگہ کا تبدیل کرنا ضروری نہیں ہے۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ اگر گنجائش ہو تو امام ومقتدی دونوں ہی جگہ تبدیل کرلیں تاکہ آنے والے کو اشتباہ نہ ہو کہ آیا جماعت ختم ہوگئی یاہورہی ہے (۲)

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی