عیدالاضحی کی نمازمیں تکبیر زوائد چھوٹ جائے ؟

سری نماز میں دوآیتیں جہراًپڑھے
نوفمبر 10, 2018
رکوع کی تکبیر بھول جائے
نوفمبر 10, 2018

عیدالاضحی کی نمازمیں تکبیر زوائد چھوٹ جائے ؟

سوال:عیدالاضحی کی نماز میں دوسری رکعت میں امام نے قرأت کے بعد تین زائد تکبیریں نہیں کہا، سیدھے رکوع میں چلے گئے، مقتدیوں نے لقمہ بھی دیا لیکن امام نے کوئی توجہ نہیں دی، اور نماز پوری کردی اور پھر دعا وخطبہ ہوا، کیا زائد تکبیریں چھوڑجانے سے نماز ہوجائے گی؟

ھــوالـمـصـــوب:

نماز ہوجائے گی،اس لئے کہ تکبیریں واجب تھیں اور وہ چھوٹ گئیں،لہٰذا سجدہ سہو کرنا چاہئے تھا(۱) لیکن عیدین میں چونکہ مجمع کثیر ہوتا ہے اور سجدہ سہو کرنے میں انتشار ہوگا، لہذا ایسی صورت میں سجدہ سہو ساقط ہوجاتا ہے(۲)

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی