رکوع کی تکبیر بھول جائے

عیدالاضحی کی نمازمیں تکبیر زوائد چھوٹ جائے ؟
نوفمبر 10, 2018
 پانچویں رکعت کے لئے کھڑا ہوجائے
نوفمبر 10, 2018

رکوع کی تکبیر بھول جائے

سوال:امام نے چار رکعت فرض کی نیت باندھی، لیکن جب رکوع میں گیا تو بالجہر اﷲ اکبر نہیں کہا، پھر جب رکوع سے کھڑا ہوا تو بالجہر سمع ﷲ لمن حمدہ کہنا بھول گیا۔ پہلے سجدے میں اسے اپنی غلطی کا احساس ہوا اور اس نے باقی نماز بالجہر تکبیرات کے ساتھ ادا کی۔ کیا سجدہ سہو کرنے سے نماز ادا ہوجائے گی یا

== یجب السھو بھما أی بالجھر والمخافتۃ مطلقاً أی قل أوکثر وھوظاھرالروایۃ۔ ردالمحتار،ج۲،ص:۵۴۵

(۱)…… أوالقنوت أوالتشھد أو تکبیرات العیدین لأنھاواجبات لأنہ علیہ السلا م واظب علیھا من غیر ترکھا مرۃ۔ الہدایۃ مع الفتح،ج۲،ص:۵۲۰

(۲)والسھو فی صلاۃالعید والجمعۃ والمکتوبۃ والتطوع سواء والمختار عند المتأخرین عدمہ فی الأولیین لرفع الفتنۃ کمافی جمعۃ البحر۔ردالمحتار،ج۲،ص:۵۶۰

نماز کو دہرانا پڑے گا؟

کچھ لوگ امام کی غلطی کے سبب رکوع سے ہی سجدے میں چلے گئے۔ کیا ان کی نمازہوگئی یا انہیں نماز دہرانا ہوگی؟

ھــوالـمـصـــوب:

سجدہ سہو کرنے کی ضرورت نہ ہوگی،نماز درست ہوگئی(۱) مقتدی جو رکوع اور سجدہ میں شریک رہے ان کی نماز درست ہوگئی۔

تحریر:محمد ظہور ندوی