امام کو متنبہ کرنے کاطریقہ
سوال:اگر امام کو نماز میں سہو لاحق ہوجائے تو مقتدی بلفظ ’سبحان اﷲ‘سہوکو ردکرے گا یا اﷲ اکبر کے ذریعہ ؟
ھــوالـمـصـــوب:
دریافت کردہ صورت میں سبحان اﷲ کہا جائے گا(۱) مسلم شریف میں ہے:
فقال رسول اﷲ ﷺ مالی رأیتکم أکثرثم التصفیق من نابہ شیٔ فی صلوتہ فلیسبح فانہ اذا سبح التفت الیہ وإنما التصفیق للنساء(۲)
علامہ نوویؒ اس حدیث کی شرح کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
وفیہ أن السنۃ لمن نابہ شیٔ فی صلوتہ کإعلام من یستأذن علیہ وتنبیہ الإمام وغیر ذلک أن یسبح إن کان رجلا فیقول ’سبحان اﷲ‘ (۳)
تحریر: محمد ظفرعالم ندوی تصویب: ناصر علی ندوی