ریڈیو،ٹیپ سے آیت سجدہ سننے پرسجدۂ تلاوت

سجدۂ تلاوت کا وقت
نوفمبر 10, 2018
کیسٹ سے آیت سجدہ سننے پر سجدہ
نوفمبر 10, 2018

ریڈیو،ٹیپ سے آیت سجدہ سننے پرسجدۂ تلاوت

سوال:۱-مسجدوں میں اکثرتراویح لاؤڈاسپیکر پر ہوتی ہے کیا مسجد کے باہر کے لوگوں کو بھی اس کی تلاوت سننا واجب ہے؟

۲-مسجد میں پڑھی گئی سجدہ کی آیت سن کر کیا مسجد کے باہر والوں پر بھی سجدہ واجب ہوتاہے؟

۳-ریڈیو، ٹیپ ، ٹی وی اور لاؤڈاسپیکر وغیرہ پر پڑھی گئی سجدہ کی آیت سن کر کیا سجدہ واجب ہوتا ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-مسجدوں میں لاؤڈاسپیکر کی آواز مقتدیوں کے لئے ضرورت کے مطابق رکھنا چاہئے تاکہ دوسروں کو حرج سے بچایا جاسکے، موجود لوگ جو سنتے ہوں ان کو بھی سننا ضروری ہے۔

۲-ان پر بھی سجدہ لازم ہوگا(۲)

۳-ٹیپ جوقاری کی آواز براہ راست نہیں ہے اس پر قرآن کا سننا واجب نہ ہوگا، ٹی وی ، ریڈیو پر جو ٹیپ کے ذریعہ نشر کیا جاتا ہے اس پر بھی سننا واجب نہ ہوگا۔ البتہ جو براہ راست قاری کی آواز ہے اس کا سننا واجب ہوگا، لاؤڈاسپیکر جو براہ راست قاری کی آواز ہے اس پر قرآن کا سننا واجب ہوگا(۳)

تحریر: محمد ظہور ندوی