ایک رکعت میں تین سجدہ کرے

 پانچویں رکعت کے لئے کھڑا ہوجائے
نوفمبر 10, 2018
قعدہ اولی بھول جائے؟
نوفمبر 10, 2018

ایک رکعت میں تین سجدہ کرے

سوال:زید نے ظہر کی نماز پڑھائی ، دوسری رکعت میں تین سجدے کردیے اور سجدہ سہو بھی نہیں کیا، کیا نماز ہوگئی؟ اگر نہیں تو کیا مقتدیوں کو بھی اعادہ کرنا ہوگا؟

ھــوالـمـصـــوب:

دریافت کردہ صورت میں سجدۂ سہو واجب ہے، غنیۃ المستملی میں ہے:

(۱) ولایجب بترک التعوذ والبسملۃ فی الأولیٰ والثناء، وتکبیرات الانتقالات۔ الفتاویٰ الہندیۃ، ج۱، ص:۱۲۶

ویجب بتکرار الرکن نحو أن یرکع مرتین أو یسجد ثلاث مرات(۱)

اور علامہ کاسانی ؒبدائع الصنائع میں تحریر فرماتے ہیں:

وکذا إذا رکع فی موضع السجود أو سجد فی موضع الرکوع أو رکع رکوعین أو سجد ثلاث سجدات(۲)

لیکن اگر امام نے سجدہ سہو نہیں کیا تو نماز ناقص ادا ہوئی،اس کا اعادہ امام اور مقتدی دونوں پر واجب ہے۔ ردالمحتار میں ہے:

قولہ’تمت‘أی صحت اذ لاشک أنھا ناقصۃ لترک الواجب ’قولہ نعم تعاد ،أی وجوبا(۳)

تحریر: محمد مستقیم ندوی    تصویب: ناصر علی ندوی