چند روایات کی تحقیق

حضرت عائشہؓ کی عمر سے متعلق روایت
أكتوبر 30, 2018
ایک حدیث کی تحقیق
أكتوبر 30, 2018

چند روایات کی تحقیق

سوال :ہم یہاں کچھ حدیثوں کا اردو مفہو م نقل کررہے ہیں لیکن ہمارے پاس کتابیں نہیں ہیں ،براہ کرم ان حدیثوں کا اصل حوالہ دیجئے ۔ 1-آسمان کے نیچے اور زمین کے اوپر نفس ایک بدترین بت ہے جس کی پوجا کی جاتی ہے ۔ ۲-ہلاک ہوبندہ دینار کا ،ہلاک ہو بندہ دینار کا ،ہلاک ہو بندہ ریشم کا ۔ ۳-متکبر قیامت میں چیونٹیوں کے مثل قتل ہوں گے ،ان کو اہل محشر روندتے ہوں گے ۔ ۴-ﷲ تعالی فرماتا ہے :کبر اور عظمت میری چادر ہے ،جو ان کو چھینے گا ان کو جہنم میں ڈال دوں گا ۔ ۵-ﷲ تعالی کمینوں کو پسند نہیں کرتا ہے ۔ ۶-بداخلاق جنت میں نہیں ڈالا جائیگا ۔ ِ

ھوالمصوب:

مندرجہ ذیل احادیث مذکورہ بالا الفاظ کے ساتھ مل سکتی ہیں : 1-تعس عبد الدینار وعبد الدرہم وعبد الخمیصۃ(1) ۲-عن أبی ہریرۃ ؓ قال قال رسول اللّٰہ ﷺ تعس عبد الدینار والدرہم و القطیفۃ و الخمیصۃ إن اعطی رضی وإن لم یعط لم یرضی(۲) ۳-عن عمرو بن شعیب عن أبیہ عن جدہ عن رسول اللّٰہ ﷺ قال یحشر المتکبرون أمثال الذر یوم القیامۃ فی صور الرجال یغشاہم الذل من کل مکان یساقون الی سجن جہنم یسمی بولس تعلوہم نار الانیاریسقون من عصارۃ أہل النار طینۃ الخبال(۳) ۴-عن أبی ہریرۃ ؓ قال قال رسول ﷲ ﷺ یقول اللّٰہ تعالی الکبریاء ردائی والعظمۃ ازاری فمن نازعنی واحدا منہما أدخلتہ النار وفی روایۃ قذفتہ فی النار(۴) مذکورہ الفاظ کے ساتھ مندرجہ بالا حدیثیں مل سکتی ہیں جب کہ 1،۵،۶،۷حدیثیں باوجود تلاش کے نہیں مل سکیں ،کچھ حدیثیں ذکر کررہاہوں : 1-لا یدخل الجنۃ صاحب مکس(1) ۲-لا یدخل الجنۃ منان ولا عاق (۲) ۳-لا یدخل الجنۃ قاطع(۳) ۴-لا یدخل الجنۃ قتات(۴) تحریر: مسعود حسن حسنی

تصویب: ناصر علی ندوی