ایک حدیث کی تحقیق

چند روایات کی تحقیق
أكتوبر 30, 2018
ایک حدیث کی تحقیق
أكتوبر 30, 2018

ایک حدیث کی تحقیق

سوال :ایک عورت اپنے شوہر کو ناراض کرکے یا شوہر سے چھپ کر شوہر کے گھر سے بھاگ آئی، حالانکہ شوہر اپنی بیوی کے مکمل اخراجات پورے کرتا ہے ،کچھ علماء کرام فرماتے ہیں کہ جو بیوی اپنے شوہر کو ناراض رکھے اس پر ﷲ تعالی کے فرشتے لعنت بھیجتے رہتے ہیں ،کیا یہ حدیث صحیح ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

یہ حدیث اس طرح ہے : عن ابی ہریر ۃ ؓ قال قال رسول ﷲ ﷺ اذا دعا الرجل امرأتہ إلی فراشہ فابت فبات غضبان لعنتہا الملا ئکۃ حتی تصبح متفق علیہ(۵) وفی روایۃ لہما قال والذی نفسی بیدہ مامن رجل یدعوا امراتہ الی فراشہ فتابی علیہ إلا کا ن الذی فی السماء ساخطا علیہ حتی یر ضی عنہا (1) حضرت ابوہریر ہ ؓ سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا کہ جب کوئی شخص اپنی بیوی کو اپنے بستر پر بلائے اور بیوی نے انکار کیا اور شوہر نے رات غصہ کی حالت میں گزاری تو فرشتے اس عورت پر لعنت بھیجتے رہتے ہیں یہاں تک کہ صبح ہوجائے ،صحیحین کی ایک دوسری روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا اس ذات کی قسم جن کے قبضہ میں میری جان ہے کہ کوئی شخص اپنی بیوی کو اپنے بستر پر بلایا ہے اوروہ انکار کرتی ہے تو سن لووہ ذات جو آسمان پر ہے وہ اس پر ناراض رہتے ہیں ،یہاں تک کہ شوہر اس سے راضی ہوجائے ۔ تحریر: ساجد علی

تصویب: ناصر علی ندوی