’تواور تیرا مال تیرے باپ کا ہے ‘کا مطلب

تعویذ سے متعلق دو حدیثوں کے درمیان تطبیق
أكتوبر 30, 2018
یہ احادیث کس فرقہ کی طرف اشارہ کرتی ہیں ؟
أكتوبر 30, 2018

’تواور تیرا مال تیرے باپ کا ہے ‘کا مطلب

سوال :حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ ’’تو اور تیرا مال تیرے باپ کا ہے ‘‘کا مطلب کیا ہے ،کیا لڑکے کی کمائی کو اپنی سب اولاد کے درمیان تقسیم کردینے کا یا صرف اپنے مصارف میں لانے کا ؟ ِ

ھوالمصوب:

یہ روایت اس طرح ہے: عن عمرو بن شعیب عن جدہ أن رجلا أتی النبی ﷺفقال أن لی مالاً وولداً وان ولدی یحتاج مالی قال أنت ومالک لوالدک إن أولادکم من أطیب کسبکم کلوا من کسب أولادکم(1) مذکورہ حدیث لڑکے پر اس کے والد کے نفقہ کے وجوب پردال ہے ،اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ لڑکے کا مال اور اس کی کمائی والد کی ملکیت ہوتی ہے ،لہذا صورت مسؤلہ میں باپ لڑکے کی کمائی اپنے تمام لڑکوں میں تقسیم نہیں کر سکتا ہے بلکہ صرف ـضرورۃً اپنے اوپر صرف کرسکتا ہے۔ تحریر:محمد طارق ندوی

تصویب: ناصر علی ندوی