’ماذا تقول فی ہذا الرجل‘ کا مطلب

’من عادی لی ولیا‘ کا مطلب
أكتوبر 30, 2018
طالب دنیا سے متعلق ایک حدیث کی غلط تطبیق
أكتوبر 30, 2018

’ماذا تقول فی ہذا الرجل‘ کا مطلب

سوال :1۔حیاۃ البنی کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا چائیے ؟ ۲۔ماذا تقول فی ہذا الرجل کے سلسلہ میں وضاحت فرمائیں کہ حضور ﷺ بذات خود تشریف لاتے ہیں یا فرشتہ کے ذریعہ دکھائے جاتے ہیں یا حجابات اٹھائے جاتے ہیں ،او رمردہ دیکھ لیتا ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

1۔انبیاء اور شہداء زندہ ہیں ،یہ حیات ایک دوسرے عالم کی ہے ،ا س کی کیفیت اس عالم میں مشاہد نہیں ہے کہ تحریر کیا جائے ۔ ۲۔یہ دوسرے عالم کی کیفیت ہے ،جس کا مشاہدہ ا س عالم میں نہیں کیا جا سکتا ہے ،جو وارد ہے اس پر ایمان رکھنا چائیے ،کیفیت مجہول ہے ،ہمارا ایمان اجمالی کا فی ہے ،طرح طرح کے اشکالات پیش کرنا بدعت ہے (1) تحریر:محمد ظہور ندوی عفا ﷲ عنہ