’من عادی لی ولیا‘ کا مطلب

طلب العلم فریضۃ کو دنیوی علم پر منطبق کرنا
أكتوبر 30, 2018
’ماذا تقول فی ہذا الرجل‘ کا مطلب
أكتوبر 30, 2018

’من عادی لی ولیا‘ کا مطلب

سوال :من عادی لی ولیا فقد آذنتہ بالحرب ……اس حدیث کا تر جمہ کردیں ،مزید لکھیں کہ یہ کونسی حدیث ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

حدیث کا تر جمہ ومطلب بیان کیا جا تاہے : جس نے میرے ولی سے دشمنی کی تو میرا اس سے اعلان جنگ ہے (۲)ولی کو ن ہے ؟جو ﷲ کو خوب پہچاننے والا ،اس کی اطاعت کرنے والا ،اس کے حکموں کے مطابق زندگی گزارنے والا ہو ،محارم سے اجتناب کرنے والا ہو ،قرآن مجید میں ہے :سن لو ﷲ کے اولیاء کو نہ ہی خوف ہوگا ،اور نہ ہی وہ غمزدہ ہوں گے ،اور وہ جو ایمان لائے اور تقوی اختیار کریں (۳) تقوی کا مطلب حضرت عمر کے الفاظ میں:کانٹوں کی باڑھ سے آدمی اس طرح گزرے کہ اس کا دامن آلودہ نہ ہو سکے ،یعنی تقوی کا مطلب یہ ہے کہ ماحول کے خراب اثرات متا ثر نہ کرسکیں ،اور ﷲ کے حکموں پر چلنے سے انسان کو روک نہ سکیں ،اس کی زندگی بڑی پا کیزہ ہو ،احتیاط کی زندگی گزارے ،سنت نبوی کو اپنی زندگیوں میں نافذ کرے ،جب انسان ایسا کرے گا تو انشاء ﷲ وہ ﷲ کا ولی ہوگا (۴) ِ
تحریر :مسعود حسن حسنی تصویب :ناصر علی ندوی