دف سے متعلق حدیث کی تشریح

ایک حدیث کا مفہوم
أكتوبر 30, 2018
کیا سید الشہداء کا خطاب حدیث سے ثابت ہے ؟
أكتوبر 30, 2018

دف سے متعلق حدیث کی تشریح

سوال :علم غیب سے متعلق دف والی حدیث کی تشریح کیا ہے اور کوئی حدیث ہو تو اس کو ذکر کیجئے ۔ ِ

ھوالمصوب:

مذکورہ روایت صحیح بخاری کے باب ضرب الدف فی النکاح والولیمۃ میں موجود ہے(1) اس حدیث کا مفہوم یہ کہ ربیع بنت معوذ کا نکاح ہوا تھا ،جس دن شب زفاف منایا جا ریا تھا ،آپ تشریف لا ئے ،تو دیکھا کہ بچیاں دف بجارہی ہیں اور شہداء بدر کی بہادری وغیرہ کے واقعات کا ذکر کر رہی تھیں ،اور بچیوں میں سے ایک نے یہ بھی کہا کہ ہم میں ایک ایسے نبی ہیں جو کل کی باتیں جا نتے ہیں ،آپ نے جب یہ جملہ سنا تواس سے منع فرمایا ،اور شہداء بدر وغیرہ کے ذکر کی اجازت دی ،اس حدیث میں ’دعی ہذہ‘ کے جملہ کے متعلق علماء نے لکھا ہے کہ آپ ﷺ نے اپنی طرف سے علم غیب کی نسبت کو نا پسند فرمایا اور اس طرح کی باتیں کرنے سے منع فرمایا(۲)غرض اس حدیث میں مذکورہ جملہ سے نبی کریم ﷺ کے عالم الغیب ہونے کی نفی ہوتی ہے ،کیونکہ عالم الغیب صرف خدا کی ذات ہے ۔ تحریر: محمد ظفر عالم ندوی

تصویب : ناصر علی ندوی