درود شریف سے متعلق ایک روایت

طالب دنیا سے متعلق ایک حدیث کی غلط تطبیق
أكتوبر 30, 2018
دو حدیثوں کی وضاحت
أكتوبر 30, 2018

درود شریف سے متعلق ایک روایت

سوال :فضائل درود کی روایتوں میں خوا ب کی روایت بیان کی جاتی ہے ،میر ے باپ کا انتقال ہوگیا ،اور منھ کالا ہوگیا ،میں دیکھ کر رنجید ہ ہو ا ،میری آنکھ لگ گئی ،خواب میں رسول ﷲ ﷺ کو دیکھا کہ آئے، باپ کے چہرہ پر ہاتھ پھیرا تو ان کا چہرہ سفید ہوگیا ،جب پوچھا تو کہا کہ میں محمد بن عبد ﷲ صاحب قرآن ہوں ،تیرا باپ بڑا گنہ گار تھا ،لیکن مجھ پر کثرت سے درود بھیجتا تھا ،جب اس پر مصیبت نازل ہوئی تو اس کی فریاد کو پہونچا ،اور میں ہر اس کی فریاد کو پہونچتا ہوں جو مجھ پر کثرت سے درود بھیجتے ہیں ،ایسے خواب کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

مذکورہ روایت صحیح نہیں ہے ،یوں بھی خواب حجت شرعی نہیں ہے۔ تحریر:محمد ظہور ندوی عفا ﷲ عنہ