حضرت عمرؓ کے لئے حضورؐ کی دعا

من تشبہ بقوم فھو منہ کی تحقیق
أكتوبر 30, 2018
کلونجی سے متعلق روایت
أكتوبر 30, 2018

حضرت عمرؓ کے لئے حضورؐ کی دعا

سوال :اکثر وبیشتر مقررین ومصنفین کے ذریعہ یہ بات سامنے آتی رہتی ہے کہ عہد مکی میں حضورﷺ نے دعا فرمائی تھی کہ اے ﷲ !تو عمر بن الخطاب اور ابو جہل میں سے کسی ایک کو ایمان کی دولت سے نواز دے ،اس روایت کی درایتی حیثیت کیا ہے ،نیز صحاح ستہ میں کس مقام پر یہ روایت درج ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

یہ روایت صحیح ہے ،اصحاب صحاح میں امام ترمذی نے اس روایت کو مناقب میں نقل کیا ہے ،اصل روایت اس طرح ہے: عن عبد اللّٰہ بن عباس رضی اللّٰہ عنہما أن النبی ﷺ قال: ﷲم أعز الإسلام بأبی جہل بن ہشام أو بعمربن الخطاب، فاصبح عمر فغدا علی رسول ﷲ ﷺ فأسلم(1) تحریر:ناصر علی