کلونجی سے متعلق روایت

حضرت عمرؓ کے لئے حضورؐ کی دعا
أكتوبر 30, 2018
ایک روایت کی تحقیق
أكتوبر 30, 2018

کلونجی سے متعلق روایت

سوال :اس حدیث کے بارے میں آپ کا کیا خیا ل ہے یعنی اس کا ماخذ کیا ہے ،اور یہ قوی یا ضعیف کس درجہ میں آتی ہے ،حضور نے فرمایا !اپنے اوپر کالے دانے لازم کرلو کیونکہ اس میں موت کے سوا ہر مرض کا علاج ہے ،کیا کلونجی کے کاروبار کے لئے اس حدیث کا سہا را لیا جاسکتاہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

مذکورہ روایت کو امام بخاری نے اس طرح ِذکر کیا ہے : فعادہ ابن أبی عتیق فقال لنا علیکم بہذہ الحبیبۃ السوداء فخذوا منہا خمسا أو سبعا فاستحقوہا ثم اقطروہا فی أنفہ بقطرات زیت فی ہذا الجانب ……ان ہذہ الحبۃ السوداء شفاء من کل داء الا من السام قلت وما السام ؟قال الموت(1) صحیح بخاری میں اس تفصیل کے ساتھ روایت کا موجود ہونا خود اس کی صحت پر دال ہے ،اس کے علاوہ کلونجی سے متعلق متعدد روایتیں کتب صحاح میں مذکور ہیں (۲) اس حدیث کا سہارا اس کی تجارت میں بایں طور لیا جا سکتا ہے کہ اصل مقصود لوگوں کو اس کی منفعت بتانا اور اس حدیث کو عوام تک پہونچانا ہو ،لیکن حدیث کا مفہوم ملحوظ رہے ۔ ِ
تحریر :مسعود حسن حسنی

تصویب :ناصرعلی ندوی