ایک روایت کی تحقیق

’ہندوستان سے ٹھنڈی ہواآرہی ہے ‘ کی تحقیق
أكتوبر 30, 2018
ایک روایت کی تحقیق
أكتوبر 30, 2018

ایک روایت کی تحقیق

سوال :حضرت ابو جعفرؓ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر ؓ نے حضرت علی ؓ سے ان کی صاحبزادی کے بارے میں بات چیت کی ،حضرت علی ؓ نے فرمایا کہ ام کلثوم ابھی چھوٹی ہے ،حضرت عمر ؓ سے عرض کیا گیا کہ حضرت علی ؓ اس بہانے آپ کو روکنا چاہتے ہیں ،حضرت علیؓ نے یہ سن کر فرمایا کہ میں اس کو تمہارے پا س بھیجے دیتا ہوں اگر وہ راضی ہوجائے تو وہ تمہاری بیوی ہے ،چنانچہ حضرت علی ؓ نے ام کلثوم کو حضرت عمر ؓ کے پاس بھیجا ،حضرت عمر ؓ نے ام کلثوم کی پنڈلیاں کھول کر دیکھیں ،تو ام کلثوم نے حضرت عمر ؓ سے کہا کہ چھوڑ ،اگر تو امیر المومنین نہیں ہوتا تو میں تیری آنکھ پھوڑ دیتی ۔ ِ

ھوالمصوب:

یہ روایت قابل استناد نہیں ہے ،اور شریعت کے عام اصول کے خلاف ہے ۔ تحریر: محمد ظفر عالم ندوی

تصویب: ناصر علی ندوی