ایک روایت کی تحقیق

ایک روایت کی تحقیق
أكتوبر 30, 2018
حضرت عائشہؓ کی عمر سے متعلق روایت
أكتوبر 30, 2018

ایک روایت کی تحقیق

سوال :اﷲ کے رسول ﷺ کے پا س ایک نابینا آیا اور عرض کیا کہ مجھے مسجد آنے میں پریشانی ہوتی ہے ،کیا میں گھر میں نماز پڑ ھ سکتا ہوں ،اﷲ کے رسول نے فرمایا ٹھیک ہے ،تم گھر میں نماز پڑھ لیا کرو ،حضرت جبرئیل تشریف لائے اور فرمایا کہ اگر اذان سنائی پڑ تی ہے تو مسجد میں آنا ضروری ہے ،اس سے کہہ دو کہ مسجد میں آئے ،کیا یہ حدیث ہے؟ ِ

ھوالمصوب:

یہ حدیث اس طرح ہے : عن عبد اللّٰہ بن مکتوم قال قال یا رسول اللّٰہ ان المدینہ کثیرۃ الہوام والسباع وأنا ضریر البصر فہل تجد لی رخصۃ؟ قال ھل تسمع حی علی الصلاۃحی علی الفلاح؟ قال نعم قال فحیعلا ولم یرخص لہ(1) جبرئیل کے تشریف لانے کی صراحت روایت میں نہیں ہے۔ ِ
تحریر :مسعود حسن حسنی تصویب :ناصر علی ندوی