سوال :کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام ان حدیثوں کے بارے میں جو تفہیم البخاری شرح صحیح البخاری پارہ نمبر پانچ میں قصہ نمبر 11۹-11۸میں جو دو حدیثیں ہیں (حدیث نمبر 1۲۴1اور 1۲۴۲)وہ صحیح ہیں یا ضعیف ؟ ِ
ھوالمصوب:
بخاری شریف کی یہ حدیث صحیح ہے ،اس پر کسی نے کلام نہیں کیا ہے ،اس کے تمام رواۃ ثقہ ہیں(۲) نوٹ :مذکورہ نمبر کی حدیث بخاری شریف میں ’’باب الدخول علی المیت بعد الموت اذا ادرج فی اکفانہ‘‘کے تحت مذکور ہے ،اور یہ حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے مروی ہے۔ ِ
تحریر :ساجد علی
تصویب: ناصر علی ندوی