کسی ضرورت کی وجہ سے قبرکھولنا

پوسٹ مارٹم کے لئے لاش نکلوانا
نوفمبر 11, 2018
تعزیتی جلسہ کی حیثیت
نوفمبر 11, 2018

کسی ضرورت کی وجہ سے قبرکھولنا

سوال:۱-دفن کیے ہوئے مردے کو دوبارہ قبر کھول کر نکال سکتے ہیں، جیسے دفن

(۱)الصحیح البخاری، کتاب الجنائز، باب ھل یخرج المیت من القبر واللحد لعلۃ، حدیث نمبر:۱۳۵۱

(۲)فتح الباری،ج۳،ص:۲۷۴

کرنے کے بعد قبر میں ضروری اسناد یا روپیہ گرگیا ہو یا کوئی اورمسئلہ درپیش ہو؟

۲-مردے کو گھروالے اگر دفن کرنے سے انکار کردیں اور وہ اسے نمائش کے گھرمیں رکھنا چاہیں تو شرعاً کا کیا حکم ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-اگر قبر میں ضروری اسناد یا ایک درہم کے بقدر روپئے رہ گئے ہوں تو ان کو نکالنے کے لئے قبرکھولی جاسکتی ہے۔ اسی طرح اگر کوئی ایسا مسئلہ پیدا ہوجائے جس کے حل کے لئے قبر کھولنا ناگزیر ہوجائے اور نہ کھولنے کی صورت میں ضرر کا قوی اندیشہ ہو تو اس صورت میں بھی قبر کھولنے کی اجازت ہوگی:

وإن وقع فی القبر متاع فذلک بعد ما أھالوا علیہ التراب ینبش(۱)

اورمراقی الفلاح میں مال کی مقدار میں ایک درہم کی صراحت موجود ہے:

وینبش القبر لمتاع کثوب و درھم سقط فیہ وقیل: لاینبش بل یحفر من جھۃ المتاع ویخرج(۲)

۲-مردہ کو نمائش کے لئے گھر میں رکھنا شرعاً درست نہیں ہے۔

تحریر: محمد ظفرعالم ندوی تصویب:ناصر علی