نماز کا کفارہ

قبر کی مٹی پاک ہے یا ناپاک ؟
نوفمبر 11, 2018
قرآن خوانی کے ذریعہ ایصال ثواب کاحکم
نوفمبر 11, 2018

نماز کا کفارہ

سوال:شدید مجبوری کے باعث کسی کی نمازیں چھوٹ گئیں یا ادھوری رہ گئیں اور اس کا انتقال ہوگیا،اب مرحوم کی قضا نمازوں کے کفارہ کی کیا صورت ہوگی؟

ھــوالــمـصــوب:

ہرنماز کی طرف سے اگر ورثاء تقریباً ایک کلو سات سوگرام گیہوں یا تین کلو چارسو گرام جو اپنی خوشی سے نکال دیں توعندﷲ قبولیت کی امید ہے اور امید ہے کہ میت کی طرف سے کفارہ ہوجائے گا۔

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب:ناصر علی ندوی