قبر کی مٹی پاک ہے یا ناپاک ؟

تدفین سے پہلے اذان ،فاتحہ وشیرنی کی تقسیم
نوفمبر 11, 2018
نماز کا کفارہ
نوفمبر 11, 2018

قبر کی مٹی پاک ہے یا ناپاک ؟

سوال:۱-قبرستان کی مٹی پاک ہے یا ناپاک؟

۲-دفنانے کے بعد جو مٹی ڈالتے ہیں اور کچھ مٹی ہاتھ میں لگی رہتی ہے، اس کے دھونے کے لئے نائی سے مدد لینا کیسا ہے؟ ہمارے یہاں اس کا رواج ہے نیز دفنانے کے بعدشام کو اہتمام کے ساتھ اجتماعی طریقہ سے فرش وغیرہ بچھا کر اور روشنی وغیرہ کا انتظام کرکے تعزیت کی جاتی ہے۔ آیا ایسا کرنا درست ہے یا نہیں؟

۳- دربدر گھوم گھوم کر نظم ونعمت پڑھنا اور اس کے ساتھ چندہ کرنا کیسا ہے؟جبکہ نعت ونظم میں چندے کی ترغیب دلائی جاتی ہے۔ نیز چندہ دہندگان کے ناموں کو اعلان کرنے محض ترغیب کیلئے صحیح ہے یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-قبرستان کی مٹی جو (خالص ہو) پاک ہے۔ جو مٹی خون وغیرہ سے آلودہ ہو وہ ناپاک ہے۔

۲،۳-لگی مٹی سے ہاتھ دھوسکتے ہیں، نائی سے جواس کے لئے مامور ہے دھونے میں حرج نہیں، اجتماعی طور پر ضروری نہ سمجھیں تو اجازت ہے ۔ لازم قرار دینا درست نہیں، چندہ میں جبر کرنا درست نہیں بطیب خاطر ہونا چاہئے، ترغیب کے طور پر درست ہے، اعلان کا بھی یہی حکم ہے۔

تحریر:محمد ظہور ندوی