نمازجنازہ کے بعد مردہ کا چہرہ دیکھنا

نمازجنازہ کے بعد مردہ کا چہرہ دیکھنا
نوفمبر 11, 2018
نمازجنازہ میں نگاہ کہاں رکھیں ؟
نوفمبر 11, 2018

نمازجنازہ کے بعد مردہ کا چہرہ دیکھنا

سوال:جب میت کو کفناکر نماز کے لئے گھر سے لاکر مسجد کے پاس رکھ دیا جائے کہ وقتیہ نماز کی ادائیگی کے بعد نماز جنازہ ادا کی جائے گی، کیا ایسے وقت میں متوفی کے کسی قریبی رشتہ دار کو کفنائے ہوئے متوفی یا متوفیہ کا چہرہ کھول کر دکھایا جاسکتا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

محرم متوفیہ کو دیکھ سکتا ہے(۲) لیکن یہ خیال رہے کہ نامحرم کی نظر اس پر نہ پڑے، حدیث شریف میں ہے:

المرأۃ عورۃ (۳)

ہاں متوفی کو دیکھنا جائز ہے، اس پر حضرت ابوبکرؓ کا قول دال ہے کہ حضرت ابوبکرؓ نے حضور اکرم ﷺ کو دیکھا اور بوسہ دیا(۴)

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب: ناصر علی ندوی