نمازجنازہ میں نگاہ کہاں رکھیں ؟

نمازجنازہ کے بعد مردہ کا چہرہ دیکھنا
نوفمبر 11, 2018
چپل پہن کر نماز جنازہ پڑھنے کاحکم
نوفمبر 11, 2018

نمازجنازہ میں نگاہ کہاں رکھیں ؟

سوال:کیا نماز ادا کرتے وقت انسان کو قیام کے دوران اپنی نگاہ سجدہ کی جگہ پر اور رکوع میں پیروں پر اور جلسہ میں گود پر رکھنی چاہئے۔ اسی طرح نماز جنازہ ادا کرتے وقت قیام کی حالت میں نگاہ کہاں رکھنی چاہئے؟ کیوں کہ اس حالت میں سجدے کی جگہ نگاہ رکھنا ممکن نہیں ہے،کیوں کہ صفیں نماز جنازہ میں بہت قریب قریب ہوتی ہیں۔کیا آپ اس حدیث کا حوالہ دے سکتے ہیں جس میں قیام میں نگاہ سجدے کی جگہ /رکوع میں پیروں پر وغیرہ رکھنے کا ذکر ہے۔

ھــوالـمـصـــوب:

عام نمازمیں نگاہ رکھنے کا حکم یہی ہے(۱)نمازجنازہ میں نگاہ رکھنے کے بارے میں کوئی صراحت نہیں مل سکی،یہ بھی نماز ہے اورنماز میں یکسوئی اور خشوع مقصود ہے، اس لئے نظرنیچی رکھیں،ادھر ادھر نہ دیکھیں،اور آسمان کی جانب نگاہ کرنا جیسا کہ بعض لوگ کرتے ہیں درست نہیں ہے(۲) ایک روایت ہے کہ نجاشیؓ کی نماز ایسے ہم پڑھ رہے تھے جیسے جنازہ ہمارے سامنے ہو(۳) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جنازہ پر تصوراً نگاہ ہوگی۔ بہرحال خشوع وخضوع کی حالت ہر حال میں نماز کی روح ہے۔

تحریر: مسعود حسن حسنی   تصویب:ناصرعلی