مرنے کے بعد شوہر بیوی کا رشتہ

بیوی شوہر کو دیکھ سکتی ہے ؟
نوفمبر 11, 2018
غیر محرم کی لاش دیکھنا
نوفمبر 11, 2018

مرنے کے بعد شوہر بیوی کا رشتہ

سوال:۱-کیا مرد، عورت میں سے کسی ایک کے مرنے پر ان کے بیچ نکاح ٹوٹ جاتا ہے یا ختم ہوجاتا ہے؟

۲-مرد اپنی بیوی کو اور عورت اپنے شوہر کو مرنے کے بعد دیکھ، چھو اور بوسہ دے سکتے ہیں؟

۳-کیا اہل قبوران لوگوں کودیکھتے ہیں جو ان کی قبر پر جاکے فاتحہ پڑھتے ہیں اور قبر میں اس کے حال کو جاننے کے لئے کیا عمل کیا جائے جس سے خواب میں اس کا حال پتہ چل جائے۔

ھــوالــمـصــوب:

۱-انتقال سے نکاح ختم ہوجاتا ہے، لیکن عدت تک نکاح کے بعض احکام باقی رہتے ہیں(۲)

۲-دونوں ایک دوسرے کو دیکھ سکتے ہیں، بیوی شوہر کو چھو بھی سکتی ہے(۳) البتہ شوہر بیوی کو نہیں

(۱)والنکاح بعد الموت باقی إلی وقت انقطاع العدۃ۔بدائع الصنائع،ج۲،ص:۳۳

(۲) ولأن إباحۃ الغسل مستفادۃ بالنکاح فتبقی مابقی النکاح والنکاح بعد الموت باقی إلی وقت انقطاع العدۃ بخلاف ما إذا ماتت المراۃ حیث لا یغسلھا الزوج۔ بدائع الصنائع، ج۲،ص:۳۳

(۳) ویمنع زوجھا من غسلھا ومسھا لا من النظر إلیھا علی الأصح…… وھی لاتمنع من ذلک۔درمختار مع الرد،ج۳،ص:۹۰

چھوسکتا ہے، نہ بوسہ دے سکتا ہے۔

۳-اہل قبر دوسرے عالم میں چلے گئے، اہل دنیا دوسرے عالم میں ہیں، دونوں ایک دوسرے سے دیکھنے اور سننے کے لحاظ سے بے تعلق ہیں۔ قبر والے کا حال خواب میں پتہ چل جانے کی تمنا کرنا لغو ہے ، اس کی فکر میں نہیں پڑنا چاہئے۔

تحریر:محمد علی لکھنوی ندوی       تصویب: محمد ظہور ندوی