تدفین سے پہلے اذان ،فاتحہ وشیرنی کی تقسیم

پکی قبریں بنانا
نوفمبر 11, 2018
قبر کی مٹی پاک ہے یا ناپاک ؟
نوفمبر 11, 2018

تدفین سے پہلے اذان ،فاتحہ وشیرنی کی تقسیم

سوال:تدفین سے پہلے اس کے بعد اذان دینا اور تدفین کے بعد فاتحہ پڑھنا اور اس کو ضروری قرار دینا کیسا ہے؟ نیز واپسی پر میت کے گھر شیرینی اور کھانے پینے کی دوسری اشیاء لے کر جانا اور نذورنیاز کے بعد اس کو تقسیم کرنا یا گھروالوں کو کھلانا کیسا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

استفتاء میں بیان کردہ تمام چیزیں ایسی ہیں جن کا کتاب وسنت میں وجود نہیں، البتہ تدفین کے بعد دعا کی روایت ملتی ہے(۱)کچھ قرآن پڑھ کر دعا توکی جاسکتی ہے لیکن بقیہ امور کی شرعاً گنجائش نہیں ہے۔

تحریر: محمد ظفرعالم ندوی تصویب:ناصر علی ندوی