قبر کو پختہ بنانا

تدفین کے بعد اجتماعی دعاء
نوفمبر 11, 2018
تدفین کے بعدقبر پر اذان دینا
نوفمبر 11, 2018

قبر کو پختہ بنانا

سوال:۱-کیا قبروں کوپختہ بنانا درست ہے یا نہیں؟

۲-کیا قبروں پر کتبہ لگانا جائز ہے؟

۳-پختہ قبروں کو توڑنا اور کتبہ اکھاڑنا اور قبروں کو سادہ رکھنا کیسا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-پختہ قبر بنانا جائز نہیں ہے(۳)

(۱)عن ابن أبی ملیکۃ:رأیت عبد ﷲ بن عباس کان لما فرغ من قبرعبد ﷲ بن السائب فقام الناس عنہ فقام ابن عباس فوقف علیہ ودعالہ۔السنن الکبری ،کتاب الجنائز،باب ما ورد فی قرأۃ القرآن عند القبر،حدیث نمبر:۷۰۶۸

(۲)ویستحب إذا دفن المیت أن یجلسوا ساعۃ عند القبر بعد الفراغ بقدر ماینحرجزورویقسم لحمھا یتلون القرآن ویدعون للمیت کذا فی الجوھرۃ النیرۃ۔ الفتاویٰ الہندیہ،ج۱،ص:۱۶۶

(۳)نھی رسول ﷲ ﷺ أن یجصص القبر۔صحیح مسلم، کتاب الجنائز، باب النھی عن تجصیص القبر، حدیث نمبر:۹۷۰      ==

۲-علامت کے طور پر ضرورۃً کتبہ لگانا جائز ہے اور بلاضرورت کتبہ لگانا درست نہیں ہے۔ درمختار میں ہے:

لا بأس بالکتابۃ ان احتیج إلیھا حتی لا یذھب الأثر ولایمتھن (۱)

فأما الکتابۃ بغیر عذر فلا(۲)

تحریر: محمد مستقیم ندوی              تصویب:ناصر علی ندوی