قبرستان میں جوتا چپل پہن کر جانا

انسانی ڈھانچہ کی منتقلی
نوفمبر 11, 2018
پوسٹ مارٹم کے لئے لاش نکلوانا
نوفمبر 11, 2018

قبرستان میں جوتا چپل پہن کر جانا

سوال:۱-قبرستان میں راستہ ہے جوتا چپل پہن کر جانا جائز ہے یا نہیں؟

۲-مرنے کے ۱۰،۲۰،۴۰ دن بعد بہت آدمیوں کو بلاتے ہیں وہ قرآن پڑھتے ہیں پھر سب قبر پر جاکر مناجات کرتے ہیں یہ درست ہے یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-قبرستان میں قبروں کا احترام کرتے ہوئے خالی جگہوں پر جوتے پہن کر جانا جائز ہے(۲)

۲-میت کو قرآن پڑھ کر ثواب پہنچانا اور قبر کے پاس جاکر اس کے لئے دعا کرنا جائز ہے لیکن اس

(۱)عن جابر قال: دفن مع أبی رجل فلم تطب نفسی حتی أخرجتہ فجعلتہ فی قبر علی حدۃ۔

صحیح البخاری، کتاب الجنائز، باب ھل یخرج المیت من القبر واللحد لعلۃ، حدیث نمبر:۱۳۵۶

قولہ:’’ ولایخرج من القبر إلا أن تکون الأر ض مغصوبۃ إلی بعد ماأھیل التراب علیہ لایجوز إخراجہ لغیرضرورۃ للنھی الوارد عن نبشہ وصرحوا بحرمتہ۔ البحرالرائق، ج۲، ص: ۳۴۱

(۲) والمشی فی المقابر بنعلین لایکرہ عندنا کذا فی السراج الوھاج۔الفتاویٰ الہندیہ،ج۱،ص:۱۶۷

کے لئے باقاعدہ دن متعین کرنا، لوگوں کو بلاکر اس میں اکٹھا کرنا پھر ایک ساتھ قبرستان جانا بدعت ہے۔

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی