انسانی ڈھانچہ کی منتقلی

انتقال کے بعدجسم سے مصنوعی اعضاء نکالنا
نوفمبر 11, 2018
قبرستان میں جوتا چپل پہن کر جانا
نوفمبر 11, 2018

انسانی ڈھانچہ کی منتقلی

سوال:ایک شخص دوسال قبل اپنے مکان میں سیورٹینک بنوارہا تھا، کھدائی کے وقت ایک انسانی ہڈیوں کا ڈھانچہ ملا اس نے اس کو پاس ہی دوسری جگہ دفن کرادیا اور اسی جگہ ٹینک بنوادیا اب احساس ہوا اس کو اسی طرح چھوڑدینا چاہئے یا کیا کرنا چاہئے؟

ھــوالــمـصــوب:

کسی مسلمان کے ڈھانچہ کو اپنی جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا درست نہیں ہے(۱) صورت مسؤلہ میں انسانی ڈھانچہ کی تحقیق نہیں ہے کہ مسلمان کاہے کہ غیرمسلم کا ہے۔ لہذا ایسی صورت میں آپ نے انسانی ڈھانچہ کو دوسری جگہ دفن کرکے اچھا عمل کیا۔اس پر کوئی گناہ نہیں ہوگا ۔

تحریر: محمدمستقیم ندوی               تصویب: ناصر علی ندوی