شیعہ کی نمازجنازہ پڑھنا

شیعہ کی نمازجنازہ پڑھنا
نوفمبر 11, 2018
شیعہ کی نمازجنازہ پڑھنا
نوفمبر 11, 2018

شیعہ کی نمازجنازہ پڑھنا

سوال:ایک شیعہ کا انتقال ہوا جن کی نماز جنازہ شیعہ حضرات نے ادا کی۔ دوبارہ چند اہل سنت والجماعت نے پڑھی جن میں امام ومقتدی سبھی سنی تھے، کیا ان کی نماز جنازہ جائز ہے؟ اگر ناجائز ہے تو نماز پڑھنے والوں کے لئے کیا فتویٰ ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

اگر شیعہ مذکور ان شیعوں میں تھے جو ضروریات دین کے منکر نہیں ہیں اور جو قرآن مجید امت کے

(۱)ان الرافضی اذاکان یسب الشیخین ویلعنہما فہوکافر وإن کان یفضل علیا علیھما فھو مبتدع۔ ردالمحتارج۶،ص:۳۷۷

پاس موجود ہے اس کو قرآن سمجھتے تھے تو اس کے جنازہ کی نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں اور اگر ان شیعوں میں تھے جو ضروریات دین کے منکر ہیں اور قرآن کی تحریف کے قائل ہیں تو ان کی نماز جنازہ پڑھنا درست نہیں۔ پڑھنے والوں پر توبہ واستغفار لازم ہے۔

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی