شیعہ کی نمازجنازہ پڑھنا

شیعہ کی نمازجنازہ پڑھنا
نوفمبر 11, 2018
شیعہ کی نمازجنازہ پڑھنا
نوفمبر 11, 2018

شیعہ کی نمازجنازہ پڑھنا

سوال:حافظ زید نے مختار نامی ایک ایسے شیعہ کی جو زیادہ متشدد نہیں تھا نماز جنازہ فقہ حنفی کے مطابق پڑھادی، زید کا یہ عمل درست ہے یا نہیں؟کیا وہ گنہگار ہوگا؟

ھــوالــمـصــوب:

اگر مختار نامی رافضی شیعہ ایسے فرقہ سے تعلق رکھتا ہو جو فرقہ حضرات شیخین ابوبکرؓ وحضرت عمرؓ کو گالی نہ دیتا ہو اور نہ صحابہ کرامؓ کو برابھلا کہتا ہو اور نہ حضرت عائشہؓ کے افک کا قائل ہو یعنی تبرائی شیعہ نہ ہو تو ایسے شیعہ کی نماز جنازہ پڑھانے اور پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے(۱)

تحریر: محمد مستقیم ندوی              تصویب: ناصر علی ندوی