شیعہ کی نمازجنازہ پڑھنا

شیعہ کی نمازجنازہ پڑھنا
نوفمبر 11, 2018
شیعہ کی نمازجنازہ پڑھنا
نوفمبر 11, 2018

شیعہ کی نمازجنازہ پڑھنا

سوال:ایک شیعہ کاانتقال ہوگیا اور اس کے جنازہ کی نماز سنی امام ومقتدیوں نے پڑھی اور تدفین وتکفین کی، کیا ایسی صورت میں مقتدیوں کا نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

شیعہ کا وہ فرقہ جو شیخین کو گالی نہ دے اور صحابہ کرام کو برا بھلانہ کہے اور حضرت عائشہ صدیقہؓ کی عفت کاقائل ہو اور کوئی عقیدہ کفریہ نہ رکھتاہو،تواس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی، اہل سنت والجماعت ان کے جنازہ کی نماز پڑھیں یا پڑھادیں تو کچھ حرج نہیں ہے۔ شیعہ کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے سے نکاح ختم نہیں ہوگا۔

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب:ناصر علی ندوی