شیعہ کی نمازجنازہ پڑھنا

خودکشی کرنے والے کی نماز جنازہ
نوفمبر 11, 2018
شیعہ کی نمازجنازہ پڑھنا
نوفمبر 11, 2018

شیعہ کی نمازجنازہ پڑھنا

سوال:۱-ایک شیعہ میت کی نماز جنازہ میں نے سنی امام کے پیچھے ادا کی اور سنیوں نے الگ ادا کی۔

۲-ان کی بیوی سنی تھی۔

۳-وہ کسی مجلس یا تعزیہ داری میں شریک نہیں ہوئے، کیا میں نے ان کی نماز جنازہ میں شرکت کرکے کوئی گناہ کیا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

اگر مذکورہ وفات شدہ شخص کے عقائد اہل سنت والجماعت کے موافق تھے اور وہ قرآن کو صحیح سمجھتے تھے اور امامت وتبرا جیسی چیزوں کے قائل نہیں تھے تو ان کی نماز جنازہ پڑھنا درست ہے اور آپ کا اس میں شریک ہونا بھی صحیح ہے۔

تحریر:ناصرعلی ندوی