دو جنازے ایک ساتھ ہوں تو کونسی دعا پڑھی جائے؟

نمازجنازہ کے فرائض
نوفمبر 11, 2018
جنازہ کی دعا کا ثبوت
نوفمبر 11, 2018

دو جنازے ایک ساتھ ہوں تو کونسی دعا پڑھی جائے؟

سوال:شہراناؤ میں ایک نوجوان لڑکی کے بچہ کی پیدائش ہوئی، ولادت کے وقت لڑکی کی موت ہوگئی، ماں کے مرنے کے بعد لڑکا قریب ۱۴گھنٹہ زندہ رہا، بعد میں اس کی بھی موت ہوگئی ، دونوں کی نماز جنازہ ایک ساتھ پڑھائی گئی، تو اب مسئلہ ھذا میں بالغ اور نابالغ دونوں ہی دعا پڑھی جائے گی یا صرف بالغ ہی کی؟

ھــوالــمـصــوب:

دریافت کردہ صورت میں دونوں دعائیں پڑھی جائیں گی، پہلے بالغ کی دعا اس کے بعد نابالغ کی دعا(۲)

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی