جنازہ کی دعا کا ثبوت

دو جنازے ایک ساتھ ہوں تو کونسی دعا پڑھی جائے؟
نوفمبر 11, 2018
متعددبارنمازجنازہ کاحکم
نوفمبر 11, 2018

جنازہ کی دعا کا ثبوت

سوال:نابالغ بچہ کی نماز جنازہ میں پڑھی جانے والی دعا کا ماخذ کیا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

نابالغ بچے کی نماز جنازہ میں پڑھی جانے والی دعا کو امام بخاریؒ نے اپنی الجامع الصحیح میں حضرت حسن کے حوالہ سے تعلیقاً ذکر کیا ہے:

(۱) ردالمحتار،ج۲،ص:۱۰۵

(۲) بقی ما إذا کان فیہ مکلفون وصغار والظاھر أنہ یاتی بدعاء الصغار بعد دعاء المکلفین۔

حاشیۃطحطاوی علی مراقی الفلاح،ص:۳۵۴

وقال الحسن یقرأ علی الطفل بفاتحۃ الکتاب ویقول اللھم اجعلہ لنا فرطاً وسلفاً وأجراً(۱)

حافظ ابن حجرؒ نے فتح الباری میں اس کی سند یوں بیان کی ہے:

قولہ’وقال الحسن‘ وصلہ عبدالوھاب بن عطاء عن سعید بن عروبۃ أنہ سئل عن الصلاۃ علی الصبی فأخبرھم عن قتادۃ عن الحسن(۲)

تحریر :مسعود حسنی ندوی   تصویب: ناصر علی ندوی