جنازہ پڑھانے کا حق

عورت اور بچہ کا جنازہ
نوفمبر 11, 2018
جنازہ پڑھانے کا حق
نوفمبر 11, 2018

جنازہ پڑھانے کا حق

سوال:خالد ایک عالم دین ہے ، ان کے والدین یا قریبی رشتہ دار کی وفات پر نماز جنازہ کے پڑھانے کا پہلا حق کسے حاصل ہوگا، خالد کو یا امام جامع مسجد کو؟

ھــوالــمـصــوب:

ولی نماز پڑھانے کا حقدار ہے، لیکن اگر امام مسجد زیادہ متقی ہو اور ولی اس کو نماز پڑھانے کے لئے آگے بڑھادے تومستحب ومندوب ہے:

ثم إمام الحی فیہ ایھام وذلک أن تقدیم الولاۃ واجب وتقدیم إمام الحی مندوب فقط بشرط أن یکون أفضل من الولی وإلا فالولی أولی(۱)

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی