عورت اور بچہ کا جنازہ

اجتماعی نماز جنازہ
نوفمبر 11, 2018
جنازہ پڑھانے کا حق
نوفمبر 11, 2018

عورت اور بچہ کا جنازہ

سوال:میت عورت ہے اور عورت کے پیٹ میں جو بچہ ہے وہ مردہ ہے۔ آپ سے سوال یہ ہے کہ دونوں کی نماز جنازہ کس طرح ادا کی جائے؟

نوٹ:بعض صاحبان کہتے ہیں کہ عورت کی نماز الگ ادا کی جائے گی اور بچہ کی نماز الگ،اوریہ مسئلہ بیان کرنے والے لوگ نہ تو عالم ہیں نہ تو مفتی۔کیا کیاجائے؟

ھــوالــمـصــوب:

اگر بچہ پیٹ میں مرچکاہے یا تھوڑا سا نکلا ہے اس کے بعد مرا ہے تو ایسی صورت میں اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھی جائے گی:

والمعتبر فی ذلک خروج أکثرہ حیا حتی لو خرج أکثرہ وھو یتحرک صلی علیہ وفی الأقل لا(۲)

نماز جنازہ اس صورت میں صرف عورت پر پڑھی جائے گی اور اگر بچہ کی ولادت زندہ ہونے کی

(۱)الفتاویٰ الہندیہ ج۱،ص:۱۶۵     (۲) فتح القدیر،ج۲،ص:۱۳۵

حالت میں ہوئی ہے تو بھی ایک نماز جنازہ دونوں پر پڑھ سکتے ہیں۔

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب:ناصر علی ندوی