جنازہ پڑھانے کا حق

جنازہ پڑھانے کا حق
نوفمبر 11, 2018
جنازہ پڑھانے سے متعلق ایک سوال
نوفمبر 11, 2018

جنازہ پڑھانے کا حق

سوال:۱-میت کی نماز جنازہ پڑھانے کا سب سے زیادہ حقدار کون ہے؟کیا اس کے ورثاء یا محلہ کے امام؟

۲-اگر ورثاء کو نماز پڑھانے کا حق ہے تو کیا انہیں امام سے اجازت کی ضرورت ہوگی یا نہیں؟

۳-میت کا شوہر یا بیٹا یا کوئی اور قریبی رشتہ دار بے نمازی ہوتو کیا انہیں نماز جنازہ میں شریک ہونے کی اجازت ہوگی یا نہیں؟

(۱) درمختار مع الرد ج۳،ص:۱۳

ھــوالــمـصــوب:

۱-نماز جنازہ کا حقدار ولی ہے، اس کی اجازت سے دوسرا شخص بھی پڑھاسکتاہے(۱)

۲-اگر اولیاء میں سے کوئی نماز جنازہ پڑھاتا ہے تو امام سے اجازت کی ضرورت نہیں ہے(۲)

۳-کوئی بے نمازی نماز جنازہ میں شریک ہوسکتا ہے۔ نماز جنازہ میں شرکت کے لئے ایسی کوئی شرط نہیں ہے۔

تحریر:ساجد علی      تصویب: ناصر علی ندوی