جنازہ اٹھانے کا طریقہ

امام کے لئے مصلی بنانا
نوفمبر 11, 2018
بیوی کے جنازہ کو کندھا دینا
نوفمبر 11, 2018

جنازہ اٹھانے کا طریقہ

سوال:جنازہ کو کندھا دینے کا کیا طریقہ ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

جنازہ کو اٹھانے کے سلسلہ میں حامل جنازہ کو چاہئے کہ اگلے جانب دائیں طرف جو پایہ ہے اس کو دائیں کندھے پر اٹھائے، اس کے بعد دائیں جانب جو پچھلاپایہ ہے اس کو داہنے کندھے پر اٹھائے، ان دونوں کے بعد اگلے بائیں جانب والے کو اپنے بائیں کندھے پر اور اس کے بعد بائیں جانب والے پچھلے حصہ کو اپنے بائیں کندھے پر اٹھائے :

فیحملہ علی عاتق الأیمن ثم المؤخر الأیمن علی عاتقہ الأیمن ثم المقدم الأیسر علی عاتقہ الأیسر ثم المؤخر الأیسر علی عاتقہ الأیسر ھکذا فی التبیین (۱)

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب:ناصر علی ندوی