امام کے لئے مصلی بنانا

متعددبارنمازجنازہ کاحکم
نوفمبر 11, 2018
جنازہ اٹھانے کا طریقہ
نوفمبر 11, 2018

امام کے لئے مصلی بنانا

سوال:۱-مسلمان جنازہ کے کفن کے کپڑے سے امام جنازہ کیلئے مصلی

(۱)المغنی،ج۱،ص:۴۶۷(مطبوعہ: بیت الافکار الدولیہ)

(۲)المغنی،ج۱،ص:۴۶۸     (۳)المغنی ، ج۱،ص:۴۶۸

بنایا جائے یا نہیں؟کیا یہ اسراف فی الکفن میں داخل ہے یا نہیں؟

قرون ثلاثہ میں کفن کے کپڑے سے امام کیلئے مصلّی کا اہتمام نہیں تھا، آج اگر ایسا ہوتا ہے تو اس پر عمل سنت کے خلاف ہے یانہیں؟ اس پر معمول رہنا بہتر ہے یا احتراز کرنا؟ایک میت کی نماز جنازہ کیلئے مصلی بچھایا گیا مقررہ امام نے مصلی ہٹادیا اور نماز پڑھائی بعضوں نے اس پراعتراض کیا۔

۲-نماز جنازہ میں مقتدی کو اپنی نیت نماز میں پیچھے اس امام کے کہنا درست ہے یا نہیں؟ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ نماز نہیں بلکہ دعا ہے، اس میں ایسا کہنا درست نہیں۔

ھــوالــمـصــوب:

۱-جنازہ کے کفن سے امام جنازہ کیلئے مصلی بنانا شریعت سے ثابت نہیں ہے، بلکہ بے اصل ہے۔ اس لئے اس سے احتراز ضروری ہے۔ جس امام نے کفن کے مصلی کو ہٹادیا اس نے بہتر عمل کیا۔

۲-امام کی اقتداء کے ذکر میں کوئی حرج نہیں۔

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی  تصویب:ناصرعلی ندوی

نوٹ:نماز جنازہ بغیر رکوع وسجدہ اور قرأت نماز ہے، اسی لیے نماز کے مثل اس کے احکام ہیں (ناصر علی)