کم آبادی والے گاؤں میں جمعہ

کم آبادی والے گاؤں میں جمعہ
نوفمبر 10, 2018
زیادہ آبادی والے گاؤں میں جمعہ
نوفمبر 10, 2018

کم آبادی والے گاؤں میں جمعہ

سوال:ایک گاؤں میں چالیس گھر مسلم آباد ہیں، مسجد بھی ہے لیکن اب تک نماز جمعہ قائم نہیں ہوئی، قریب ہی ایک گاؤں میں نماز جمعہ ہوتی ہے لیکن وہاں جانے میں دقت ہے، اس لئے اس گاؤں کے لوگ اپنی بستی میں

(۱)الہدایۃ مع الفتح، ج۲،ص:۴۷

(۲)ومن لاتجب علیھم الجمعۃ من أھل القریٰ والبوادی لھم أن یصلوا الظھر یوم الجمعۃ بأذان وإقامۃ۔ الفتاویٰ الہندیہ،ج۱،ص:۱۴۵

جمعہ قائم کرسکتے ہیں یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

شہر، قصبہ اور قریہ کبیرہ میں جمعہ واجب الادا ہوتاہے(۱) سوال میں جس گاؤں کا تذکرہ ہے وہ ان صورتوں میں داخل نہیں ہے،اس لئے احسن طریقہ یہی ہے کہ وہاں جمعہ شروع نہیں کیا جائے، بلکہ اس کی جگہ ظہر کی نماز ادا کی جائے لیکن جس گاؤں میں جمعہ قائم ہوچکا ہے ان کو روکا نہ جائے۔

تحریر:محمد ابرار عالم ندوی تصویب: ناصر علی ندوی