زیادہ آبادی والے گاؤں میں جمعہ

کم آبادی والے گاؤں میں جمعہ
نوفمبر 10, 2018
زیادہ آبادی والے گاؤں میں جمعہ
نوفمبر 10, 2018

زیادہ آبادی والے گاؤں میں جمعہ

سوال:ہمارے گاؤں بھرونیا(سدھارتھ نگر) میں تقریباً سوبرس سے جمعہ کی نماز ادا کی جارہی ہے، اس کی آبادی تقریباً۴ ہزار ہے، جس میں مسلمانوں کی خاصی تعداد ہے۔ گاؤں میں اسپتال، جونیئر ہائی اسکول اور آمدورفت کے سارے وسائل ہیں، ایک عالم نے فتویٰ دیا کہ اس گاؤں میں جمعہ جائز نہیں ہے۔ آپ حضرات جمعہ کی نماز کے فوراً بعد نماز ظہر ادا کرلیں۔اس گاؤں میں نماز جمعہ ادا کی جائے گی یا نہیں، یا ظہر ادا کی جائے گی؟

ھــوالــمـصــوب:

دریافت کردہ صورت میں مذکورہ گاؤں میں نماز جمعہ ادا کی جائے گی نہ کہ نماز ظہر(۲) لہذا بعد نماز جمعہ، نماز ظہر کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ وہ ذمہ سے ساقط ہوجاتی ہے۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی