کالج میں جمعہ

 کالج میں جمعہ
نوفمبر 10, 2018
فوجی کیمپ میں جمعہ کی نماز
نوفمبر 10, 2018

 کالج میں جمعہ

سوال:ایک کالج ہے جس میں کچھ لڑکے رہتے ہیں اور یہ کالج لکھنؤ شہر سے تیرہ کلومیٹر دور ہے اور اس میں کوئی مسجد بھی نہیں ہے، صرف ایک ہال برائے نماز کے لئے مقرر کردیا ہے جبکہ اس میں رہنے والے اکثر لڑکے غیرمسلم ہیں اور ایسی جگہ پر کیا جمعہ کی نماز ادا کی جاسکتی ہے، نماز جمعہ کے لئے کیا کیا شرائط ہیں؟ جبکہ کالج کے ذمہ دار کہتے ہیں کہ جمعہ کی نماز یہیں پر ادا کی جانی چاہئے تو ایسی صورت میں کیا کرے؟ آیا جمعہ کی نماز ادا کرے یاظہر کی نماز ادا کرے ؟

ھــوالــمـصــوب:

نماز جمعہ کے لئے مسجد کا ہونا شرط نہیں ہے، ہر ایسی جگہ جہاں نماز پڑھنے کی عام اجازت ہو

(۱)قولہ ’’الإذن العام‘‘ أی أن یأذن للناس إذنا عاماً بأن لا یمنع أحداً ممن تصح منہ الجماعۃ عن دخول الموضع الذی تصلی فیہ۔ ردالمحتار،ج۳،ص:۲۵

وہاں نماز جمعہ درست ہے(۱) کالج کے احاطہ میں غیرمسلموں کے رہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتاہے، اس لئے کہ وہ نماز میں شریک نہیں ہوتے ہیں، مذکورہ جواب اسی صورت میں ہے جبکہ کالج شہر یا مضافات شہر میں ہو ،اگر تیرہ کلو میٹر شہری آبادی سے دور ہے تو مضافات شہر میں نہیں ہوسکتا(۲)

تحریر: محمد ظفرعالم ندوی تصویب: ناصر علی ندوی