فوجی کیمپ میں جمعہ کی نماز

 کالج میں جمعہ
نوفمبر 10, 2018
جیل میں جمعہ کی نماز
نوفمبر 10, 2018

فوجی کیمپ میں جمعہ کی نماز

سوال:ایک قصبہ کے قریب فوجی کیمپ میں ۱۰۰مسلمان ملازم ہیں، کیمپ کے باہر ایک مسجد ہے جہاں ساڑھے بارہ بجے جمعہ ہوتا ہے، ڈیوٹی ڈیڑھ تک ہے، ۱۵؍۲۰ لوگ اسی کیمپ میں نماز جمعہ پڑھ لیتے ہیں، باوجود اصرار کے مسجد والے ٹائم نہیں بڑھاتے تو کیا کیمپ والوں کا جمعہ ہوجائے گا؟

ھــوالــمـصــوب:

فوجی چھاؤنی حدود شہر میں داخل ہے، لہذا پندربیس آدمی کاجمع ہوکر جمعہ کی نماز ادا کرنا صورت بالا میں درست ہے، اگر جماعت کثیرہ کے ساتھ جمعہ کی نماز اداکی جائے تو بہترہے۔ مسجد کے ذمہ دار سے اوقات کے سلسلہ میں گفتگو جاری رکھیں ، ﷲ تعالیٰ ضرور قلب میں خیر کا پہلو ڈال دے گا(۳)

تحریر: محمد مستقیم ندوی              تصویب: ناصر علی ندوی

نوٹ: چھاؤنی میں نماز اس وقت درست ہوگی جبکہ دوسروں کے لئے ممانعت نہ ہو