نماز کے معاً بعدخطبہ کا ترجمہ سنانا؟

 نماز کے معاً بعدخطبہ کا ترجمہ سنانا؟
نوفمبر 10, 2018
جمعہ میں تقریر سے متعلق ایک اعتراض
نوفمبر 10, 2018

 نماز کے معاً بعدخطبہ کا ترجمہ سنانا؟

سوال:زید حنفی المسلک ہے اور عالم دین بھی ہے اور جمعہ کی نماز اکثر پڑھایا کرتا ہے، لیکن جمعہ کے دوخطبوں کے درمیان اردو میں تقریر بھی کرتا ہے، جن لوگوں کو نماز پڑھایا جاتا ہے وہ تمام حنفی المسلک ہیں۔ صورت مسؤلہ میں امام اعظم کے نزدیک ایسا خطبہ اس امام کے لئے جائز ہے یا نہیں؟

زید امام بننے کا خواہاں ہے لیکن زید کے گھر پر ٹی وی…… اور وی سی آر بھی ہے جبکہ اس گاؤں میں ان کے علاوہ دیگر عالم صاحبان بھی ہیں۔ اس صورت میں اس کی امامت کیسی ہے؟

زید امام بننے کا خواہاں ہے جبکہ گاؤں کے سارے لوگ ان سے متفق بھی نہیں ہیں ، لوگ مجبوراً افتراق کے خوف سے ان کے پیچھے نماز پڑھتے ہیں۔

زید عیدالفطر کی امامت کرتاہے ایک خطبہ کے بعد دعا مانگتا ہے پھر دوسرا خطبہ پڑھتا ہے، زید کی داڑھی شرعی یعنی ایک مشت نہیں ہے اس کی امامت کیسی ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

دوخطبوں کے درمیان اردو میں وعظ ونصیحت کرنے کی گنجائش ہے،البتہ بہتر طریقہ خطبہ سے پہلے یا بعد میں ہے۔

مذکورہ ناپسندیدہ اوصاف کا حامل منصب امام کے شایان شان نہیں ہے۔ اس لئے اس سے افضل کی موجودگی میں اس کی اقتدا کراہت سے خالی نہیں ہوگی اور اگر اسکو برطرف کرنے میں فتنہ وفساد اور تصادم کا اندیشہ ہو اور اس گاؤں میں دوسری مسجد بھی نہ ہو تو منفرداً نماز پڑھنے کے بجائے امام مذکور کے پیچھے نماز پڑھیں۔ اس لئے کہ جماعت کی اہمیت اور تاکید بہت زیادہ ہے اور آپ کو درج بالا صورت میں جماعت کا ثواب حاصل ہوگا۔

تحریر:محمد مستقیم ندوی               تصویب:ناصر علی ندوی